ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چین 2016ء تا 2020ء قابل تجدید توانائی کے شعبے میں 361ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

چین 2016ء تا 2020ء قابل تجدید توانائی کے شعبے میں 361ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

Fri, 06 Jan 2017 14:37:42  SO Admin   S.O. News Service

بیجنگ،5جنوری(آئی این ایس انڈیا)چین 2016ء اور 2020ء کے درمیانی عرصے میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں دو اعشاریہ پانچ ٹریلین یوآن یا 361ارب ڈالر کے برابر سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ بات چین کے قومی توانائی کمیشن این ای اے کی جانب سے بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں توانائی کی سب سے بڑی منڈی کہلانے والا چین بتدریج کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے طریقہء کار کو ترک کر رہا ہے۔ این ای اے کے مطابق اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں اس شعبے میں روزگار کے تیرہ ملین نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
 


Share: